i پاکستان

راولپنڈی،ایک روز کے دوران 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 ڈکیت ہلاکتازترین

January 12, 2024

راولپنڈی میں ایک روز کے دوران دو مبینہ پولیس مقابلوں میں چھ ڈکیت ہلاک ہوگئے ۔ ریس کورس کے علاقے میں میں مبینہ پولیس مقابلے میں بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے چارڈکیت مارے گئے،ملزمان سے ڈکیتی کے دوران قتل کئے گئے برطانوی شہری کا لیپ ٹاپ اوردیگراشیا برآمد کرلی گئیں۔ پولیس کے مطابق گینگ ڈکیت وارداتوں کے دوران پولیس یونیفارم استعمال کرتے تھے، ہلاک ملزم احمد خان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے، ملزمان نے بیرون ملک کینیڈا سے آئے ایک شہری کے ساتھ بھی واردات کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی