i پاکستان

راولپنڈی،ڈھوک سیداں میں گیس لیکج سے دھماکا، میاں بیوی، 4 بچے جھلس گئےتازترین

February 24, 2024

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں گیس لیکج سے دھماکا،میاں بیوی اور چار بچے جھلس گئے۔ ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں، جھلسنے والے 6 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ لواحقین کے مطابق گھر میں گیس لیکج تھی، بجلی کا بٹن دبایا تو دھماکا ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی