i پاکستان

ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی خفیہ ادارے کے لوگ ملوث ہیں، نوابزادہ جمال رئیسانیتازترین

September 25, 2023

صوبائی وزیر بلوچستان نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہیکہ بھارتی شہری ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی خفیہ ادارے کے لوگ براہ راست ملوث ہیں۔ نوابزادہ جمال رئیسانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کا خون آلود چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے،دہشت،وحشت اور ظلم بھارت کی پہچان بن چکی ہے،اپنے حق کی آواز اٹھانا بھارت جیسے ظالم ریاست کے سامنے گناہ ہوچکا ہے۔سکھوں کے حقوق غصب کرنا اب بھارتی دہشتگرد ریاست کے بس کی بات نہیں،اقوام متحدہ اور عالمی دنیا کی ذمہ داری ہیکہ بھارت کی وحشت سے معصوم لوگوں کو بچایا جائے،بلوچستان اور پاکستان کے عوام بھارتی مظالم کی شکار سکھ برادری کے ساتھ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی