i پاکستان

رضوانہ ابھی چلنے کی پوزیشن میں نہیں، صرف اٹھ بیٹھ سکتی ہے، ڈاکٹرزتازترین

August 16, 2023

جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ رضوانہ ابھی چلنے کی پوزیشن میں نہیں وہ صرف اٹھ کر بیٹھ سکتی ہے اور اسے وہیل چیئر پر کمرے سے باہر لایا جاتا ہے۔ جنرل ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز نے واضح کیا ہے کہ تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کی ابھی پلاسٹک سرجری نہیں ہوئی، پلاسٹک سرجری کی ٹیم رضوانہ کا علاج کررہی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سرجری کی ٹیم 2 مرتبہ سر، چہرے اور کمرے کے زخم صاف کر چکی ہے، زخموں کا انفیکشن مکمل ختم ہونے کے بعد پھر پلاسٹک سرجری کی ٹیم آپریشن کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی