i پاکستان

رفح میں اسرائیل کی حالیہ جارحیت قابل افسوس ہے، نگران وزیر خارجہتازترین

February 13, 2024

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ رفح میں اسرائیل کی حالیہ بمباری اور جارحیت قابل افسوس ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، پاکستان معصوم فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی ان کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، دنیا ایسے اقدامات سے نظریں اٹھانے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی