i پاکستان

رحیم یار خان ، 13 سالہ گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق، میاں بیوی گرفتارتازترین

June 11, 2025

رحیم یار خان کے علاقے گلشن اقبال میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق 13 سالہ گھریلو ملازمہ سمیہ نواحی علاقے کوٹلہ پٹھان کی رہائشی تھی، سمیعہ گزشتہ 3 سال سے گلشن اقبال کے علاقے میں شہرام نامی شخص کے گھر پر ملازمہ تھی۔عرفان سموں نے بتایا کہ بچی کی موت میاں بیوی کے تشدد سے ہوئی، موت کے بعد بچی کی والدہ کو گھر پر سمیعہ کی اچانک موت کی اطلاع دی گئی اور بچی کی لاش کو کفن میں لپیٹ کر رات کے اندھیرے میں ماں کے حوالے کیا گیا، بیٹی کی لاش گھر پہنچنے پر ماں نے دیکھا تو اس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔ڈی پی او کے مطابق بچی کی ماں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم میاں بیوی کو چھاپا مار کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔ڈی پی او نے مزید بتایا کہ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے ، ابتدائی میڈیکل میں بچی کے جسم پر سر سے پیروں تک بد ترین تشدد کے نشانات ملے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی