i پاکستان

رحیم یار خان میں فصل کی باقیات جلانے سے 3 بچے جھلس گئےتازترین

November 28, 2023

رحیم یار خان میں فصل کی باقیات جلانے سے 3 بچے جھلس گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ رحیم یار خان میں پیش آیا جہاں ایک زمیندار کی جانب سے فصل کی باقیات جلائی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ اس دوران 3 بچے بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے جس سے وہ جھلس گئے اور بچوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق فصل کی باقیات کو مقامی زمیندار نے آگ لگائی، زمیندار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی