i پاکستان

رحیم یار خان،غربت سے تنگ باپ کی 3 بچوں سمیت خودکشی کی کوششتازترین

June 02, 2025

رحیم یار خان کی بستی پیر بخش چاچڑ میں غربت سے تنگ آ کر ایک باپ نے اپنے بچوں کو زہریلی گولیاں کھلا کر خود بھی خودکشی کی کوشش کی۔ واقعے میں باپ سمیت تین بچوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق عبدالرحمان نامی شخص نے مبینہ طور پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں اپنی بیٹی اور دو معذور بیٹوں کو کھلا دیں، بعد ازاں خود بھی وہی زہر نگل لیا۔ عبدالرحمان کے دونوں بیٹے پیدائشی طور پر قوت گویائی سے محروم ہیں، جس کے باعث وہ شدید ذہنی دبا کا شکار تھا۔واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نے فوری طور پر متاثرہ خاندان کو اسپتال منتقل کیا، جہاں چاروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام افراد کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔اہلِ علاقہ کے مطابق عبدالرحمان طویل عرصے سے معاشی تنگدستی کا شکار تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی