i پاکستان

ریاست کو صحافیوں کو درپیش چیلنجز کا بخوبی ادراک ہے، بلاول بھٹو زرداری کی رسجا کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادتازترین

May 31, 2025

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رسجا کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کا ہے کہ رسجا صحافیوں کے حقوق کی ترجمان اور متحرک تنظیم ہے۔اپنے تہینیتی پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا رسجا کی قیادت کے لیے نیک تمنائیں ہیں، مثبت صحافت کا فروغ قابل تحسین ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا نومنتخب صدر ابوبکر بن طلعت اور جنرل سیکریٹری ارسلان شیرازی کو خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ فنانس سیکریٹری ناصر عباس نقوی سمیت تمام نومنتخب عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ریاست کو صحافیوں کو درپیش چیلنجز کا بخوبی ادراک ہے، صحافت کی آزادی اور ذمہ داری کو یکجا کر کے پاکستان کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا امید ہے نئی قیادت صحافی برادری کے اعتماد پر پورا اترے گی ۔رسجا کھیلوں کی صحافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی