i پاکستان

ٹریفک حادثے کی تحقیقات کیلئے جانیوالا سب انسپکٹر گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق، سپاہی زخمیتازترین

August 24, 2023

بلوچستان کے ضلع سبی میں موٹر سائیکل حادثے کی تحقیقات کیلئے جانے والے سب انسپکٹر کو پیچھے سے گاڑی نے ٹکر مار دی، حادثے میں سب انسپکٹر موقع پر جاں بحق جبکہ سپاہی زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مٹھری کے قریب موٹر سائیکل الٹ گئی، حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد سب انسپکٹر جائے وقوعہ کا انسپکشن کرنے پہنچے تو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر مار دی، واقعے میں سب انسپکٹر جیون خان موقع پر جاں بحق جبکہ سپاہی محبوب زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد سب انسپکٹر کی میت اور زخمیوں کو سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا، زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی