i پاکستان

ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی ہو گئےتازترین

December 12, 2023

اوکاڑہ اور عارف والا میں ٹریفک حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے ۔ اوکاڑہ کے علاقے سکندر روڈ پر تیز رفتار وین رکشے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ادھر عارفوالا میں پاکپتن روڈ پر ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت مظہر فرید کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو ٹیم نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی