i پاکستان

ٹریک کی مرمت، کوئٹہ سے پشاور جعفر ایکسپریس 2 روز کیلئے معطلتازترین

August 25, 2026

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز کے لئے معطل کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کی روانگی ریلوے ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں معطل کی گئی ہے، ٹرین منگل اور بدھ کو روانہ نہیں ہوگی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ٹکٹس کی رقم واپس کی جائے گی۔علاوہ ازیں انتظامیہ کے مطابق پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو 2 روز تک جیکب آباد تک محدود کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی