ریلوے راولپنڈی ڈویژن کا احسن اقدام،خواتین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے تھل ایکسپریس میں الگ کوچ مختص کردی۔تفصیلات کے مطابق تھل ایکسپریس راولپنڈی سے ملتان براستہ میانوالی چلتی ہے۔ اہل علاقہ کی طرف سے بار بار درخواست کے بعد ڈی ایس راولپنڈی انعام محسود نے ڈی سی اور عابدہ مریم کو مکمل سروے کرنے کی ہدایت کی سروے کرنے کے بعد تھل ایکسپریس کے آخری کوچ کو خواتین کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعدکوچ پر خاتون کا لوگو بھی لگادیا مگر آگاہی نہ ہونے پر کوچ میں خواتین مسافروں کی سہولت پر مردمسافروں نے قبضہ کرلیا مسافروں کا ریلوے انتظامیہ سے خواتین کے کوچ میں مردوں کے سفر پر سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ۔اٹک سٹیشن پرایک مسافرعبداللہ نے ویڈیو بناکر انتظامیہ سے اپیل کی کہ خواتین اکیلے سفر کرتی ہیں تو ان کورش کی وجہ سے شدید مسائل کا سامنا ہوتا ہے،اس لیے خواتین کے لیے مختص کوچ پر مردوں کو سفر کرنے سے روکا جائے ۔(محمداویس)
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی