i پاکستان

ریلوے ٹریک کی مرمت، بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لئے معطلتازترین

August 20, 2026

بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لئے معطل کر دی گئی، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس جمعرات کو روانہ نہیں ہو سکی۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق بلوچستان میں ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل کی گئی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی جیکب آباد میں روک دیا جائے گا، ٹریک کی ضروری مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی