i پاکستان

ٹرین سروس معطل، جعفر ایکسپریس دوسرے روز بھی پشاور نہ پہنچ سکیتازترین

June 11, 2026

جعفر ایکسپریس ٹرین دوسرے روز بھی معطل رہی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ناگزیر وجوہات کی بنا پر ٹرین سروس روک دی گئی ہے،جس کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن سے واپس کر دیا گیاٹرین کے مسافروں کو گھنٹوں انتظار کے بعد واپسی پر مجبور کیا گیا، جس سے ان کے سفر کے پروگرام مکمل طور پر متاثر ہوئے۔ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جانے والی اہم ترین مسافر ٹرین ہے جو سندھ کے مختلف شہروں سے گزرتے ہوئے خیبر پختونخوا تک جاتی ہے۔ یہ ٹرین نہ صرف عام مسافروں بلکہ طلبا، تاجروں اور سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد کے لیے ترجیحی ذریعہ سفر ہے۔گزشتہ دو دن سے ٹرین کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کا رش اور بے چینی نمایاں رہی۔

میڈیارپورٹ کے مطابق ریلوے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم ان وجوہات کی نوعیت کے بارے میں اب تک کوئی سرکاری وضاحت جاری نہیں کی گئی۔وزارت ریلوے کی جانب سے بھی اب تک کوئی سرکاری نوٹیفکیشن سامنے نہیں آیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مسائل حل ہو جائیں گے، ٹرین سروس فوری طور پر بحال کر دی جائے گی۔ تاہم مسافروں کا مطالبہ ہے کہ ریلوے انتظامیہ بروقت اور شفاف اطلاع رسانی کرے تاکہ لوگوں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ریلوے حکام کے جانب سے مسافروں کے لیے اہم ہدایات سفر سے پہلے ریلوے کی آفیشل ویب سائٹ، ایپ یا ہیلپ لائن نمبروں پر تصدیق ضرور کریں۔ٹکٹ کی رقم واپسی کے لیے متعلقہ اسٹیشن ماسٹر سے رجوع کریں۔ متبادل طور پر بس یا دیگر ٹرانسپورٹ کا سروسز کا استعمال کریں۔یہ معطلی پاکستان ریلویز کے نظام میں درپیش چیلنجز کو ایک بار پھر اجاگر کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی