i پاکستان

ٹرمپ نے مودی کو فون پر ٹرخا دیا ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات پر بھارت میں ماتم ہو گا، مشاہد حسین سیدتازترین

June 19, 2025

سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات پر بھارت میں ماتم ہو گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے مودی کو ٹیلی فون پر ٹرخا دیا جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لنچ پر ملاقا ت کی ۔ ٹرمپ نہیں چاہتا کہ پاکستان اور بھارت کی کشیدگی بڑھے ۔ ٹرمپ ایک یا دو دن میں فیصلہ کر لیں گے کہ امریکہ جنگ میں شامل ہو گا یا نہیں، بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستانی قیادت کو ٹرمپ نئے زوایئے سے دیکھ رہے ہیں، ٹرمپ کہتے ہیں کہ انہیں جیتنے والے پسند ہیں، ہارنے والے نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو فوجی شکست پاکستان نے دی اور سفارتی دھچکا امریکہ نے دیا ہے، بھارتی مخالفت کے باوجود ٹرمپ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ضروری ہے، جیو پولیٹیکل حالات میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی