i پاکستان

رہنما ایم کیو ایم رف صدیقی کی اچانک طبیعت خراب، ہسپتال منتقلتازترین

November 13, 2023

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان( ایم کیو ایم )کے رہنما روف صدیقی کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔پیر کو روف صدیقی ہائیکورٹ میں جسٹس صلاح الدین پنہور کی عدالت میں موجود تھے کہ اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث گر گئے۔ ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ عدالت میں موجود روف صدیقی کے سینے میں تکلیف کے باعث طبیعت خراب ہوئی اور گر گئے، رف صدیقی کو این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا ۔ ترجمان نے بتایا کہ ہسپتال میں روف صدیقی کا آپریشن ہوگا اور انہیں اسٹنٹ ڈالا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی