i پاکستان

روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ، 12 رکنی سعودی وفد کراچی ائیرپورٹ پہنچ گیاتازترین

March 06, 2024

روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ شروع کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کا 12 رکنی وفد کراچی  پہنچ گیا۔ وفاقی سیکریٹری مذہبی امور اور ڈائریکٹرحج کراچی نے کراچی ائیرپورٹ پر سعودی وفد کا استقبال کیا۔ سعودی حکام کراچی ائیرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کرنے کا جائزہ لیں گے۔ حج کے دوران پاکستانی حجاج کو کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن سہولیات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔   سعودی حکام کی رپورٹ پر رواں سال کراچی ائیرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کیا جائے گا۔روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت حج کے دوران حجاج کی امیگریشن جدہ ائیرپورٹ کے بجائے  کراچی ائیرپورٹ پر ہو گی۔ اس وقت صرف اسلام آباد ایرپورٹ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل ہے۔ کراچی اور لاہور ائیرپورٹس کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی