i پاکستان

رواں سال کے پہلے دو ماہ میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں تقریبا 5 فیصد اضافہتازترین

March 21, 2024

چین میں پاکستانی سفارتخانے کے انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ قونصلر غلام قادر نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین(جی اے سی سی)کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز(جی اے سی سی)کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا فروری 2024 کے دوران پاکستان کی چین کو برآمدات 468 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔غلام قادر نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ پاکستان کو موصول ہونے والے جی اے سی سی کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا فروری 2024 کے دوران چین کو پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 4.96 فیصد اضافہ ہوا۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق2024 کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات 468.47 ملین ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے 446.31 ملین ڈالر کے مقابلے میں تقریبا 5 فیصد زیادہ ہیں۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین میں پاکستانی ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات، سمندری غذا اور زرعی مصنوعات کی بہت زیادہ مانگ ہے، جس کی وجہ سے پاکستانی برآمد کنندگان اس موقع سے فائدہ اٹھا کر چین کو اپنی برآمدات کو فروغ دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی