روال جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال لہتراڑ روڈ کی انتظامیہ نے صحت کارڈ کا اجراء کر دیا ،کارڈ سے علاقے کے غریب عوام علاج معالجہ کی سہولت سے پورا سال مفت مستفید ہوسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد حلقہ این اے 48کے غریب عوام کو صحت عامہ کی سہولتوں کی مفت فراہمی کے لئے روال جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال لہتراڑ روڈ کی انتظامیہ نے صحت کارڈ کا اجراء کیا ہے ، روال ہسپتال کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ کے مطابق صحت کارڈ سے علاقے کے غریب عوام اوپی ڈی لیبارٹری ٹیسٹ آپریشن اور علاج معالجہ کی سہولت سے پورا سال مفت مستفید ہوسکیں گے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی