i پاکستان

رول آف لا کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کرنا پڑے گا، اعظم خان سواتیتازترین

June 04, 2025

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی کیلیے بانی پی ٹی آئی کا رہا ہونا ضروری ہے، رول آف لا کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کرنا پڑے گا۔اعظم خان سواتی نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ جہاں ظلم کا نظام ہو وہاں انصاف کیلیے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں، پاکستان کو مضبوط بنانے کیلیے قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی راستہ نہیں۔اس سے قبل انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اعظم خان سواتی و دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔عدالت کی جانب سے عمر ایوب کے خلاف درج 2 مقدمات کی سماعت 14 جون جبکہ اعظم سواتی کے خلاف درج 1 مقدمے کی سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی