i پاکستان

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرارتازترین

November 27, 2023

ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 53 پیسے کا ہو گیا ، انٹربینک کے زیراثر اوپن مارکیٹ مین بھی ڈالر کی قدر میں کمی رجحان ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر قیمت میں ایک روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی