i پاکستان

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئیتازترین

March 25, 2024

انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی آگئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے پر آگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے کمی کے ساتھ 278 روپے 14 پیسے پر بند ہوا۔ جبکہ پورے ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 64 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھا 280 روپے 86 پیسے برقرار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی