i پاکستان

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئیتازترین

February 06, 2024

تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق منگ کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی 279 روپے 30 پیسے کا ہوگیا۔ چیئرمین پاکستان فاریکس ایکس چینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے ڈالر کی قیمت مزید گرنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے ڈالر رکھنے والوں کو خبردار کردیا۔ ملک بوستان نے ہے کہ ڈالرز کی بڑی تعداد لاکرز میں رکھی گئی تھی اور بینکوں کا عملہ بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کے ساتھ مل کر یہ ڈالرز حوالہ اور ہنڈی میں استعمال کرتے تھے اگر بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی جاری رہی تو ڈالر 250 روپے سے نیچے آجائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی