تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آگئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ۔ انٹر بینک میں لین دین کے دوران ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔ جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278.75 روپے پر آگئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی