انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 279 روپے 5 پیسے پر آگئی۔ یاد رہے کہ جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 279 روپے پر بند ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی