i پاکستان

روپیہ مزید تگڑا، ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرارتازترین

January 15, 2024

ملک کی تبادلہ منڈیوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلی روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 36 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 280 روپے پر آگیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے آخری روز بھی ڈالرکی قدرمیں36 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس سے انٹربینک میں ڈالر 281 روپے سے نیچے آگیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی