i پاکستان

سعد رفیق نے غلط بات کی کہ پیپلز پارٹی کے پاس وسائل زیادہ تھے اس لئے جی بی میں جیتے ہیں،ندیم افضل چنتازترین

June 09, 2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا ہوتا ہے کراچی اور سندھ میں میں مانتا ہوں بہت کام ہونے والا ہے مگر جیسے سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج ہوتا ہے کسی دوسرے صوبے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہوتا ہے؟ میں چیلنج کرتا ہوں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ عبرتناک شکست تسلیم کرے، جی بی کے لوگوں نے انہیں مسترد کر دیا، انہوں نے جنرل الیکشن والی دھاندلی بہرحال نہیں کی۔ ہم وفاقی حکومت کا حصہ نہیں، جب آپ یہ کہتے ہیں لگتا ہے کسی نے فائر مارا ہے۔ گلگت بلتستان الیکشن میں لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ کیوں دیا؟ کیونکہ پیپلزپارٹی نے اپنے وعدے پورے کئے۔

خواجہ سعد رفیق نے غلط بات کی ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس وسائل زیادہ تھے اس لئے جیتے ہیں۔ گلگت بلتستان کا ووٹر پیسہ نہیں لیتا۔۔ میاں نواز شریف بھی تو گئے، گلگت بلتستان کے لوگوں کی توہین نا کریں کیونکہ انہوں نے ن لیگ کو ووٹ نہیں دیا۔انہوں نے کہا سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں کڈنی اور جگرکا مفت علاج ہوتا لیکن ایسا علاج مجھے کوئی پنجاب اور کے پی میں دکھادے ؟پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو جی بی کو قانونی حق دیا گیا، قانون سازاسمبلی دی گئی۔ جی بی کا ووٹرز پیسے نہیں لیتا، اگر سعد رفیق نے بات کی ہے تو وہاں کے ووٹر کی توہین کی ہے۔ہم ہوٹلوں میں اپنے پیسے پر مہم کرنے کیلئے رہ رہے تھے۔ کسی نے سرکاری فنڈ پر نہیں گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی