i پاکستان

سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ،حالیہ معالی تعاون دیرینہ برادرانہ تعلق کا عملی ثبوت ہے،مولانا زاہد محمود قاسمیتازترین

April 22, 2026

چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3ارب امداد موصول ہونے پر سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کی معاشی استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے اور یہ تعاون دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط تعلق کا مظہر ہے۔ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور حالیہ معالی تعاون اس دیرینہ برادرانہ تعلق کا عملی ثبوت ہے۔اس معاونت سے پاکستان کے زر مبادلہ کے زخائر میں بہتری آئے گی اور معیشت کو سہارا ملے گا۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی کاوشیں اس سلسلہ میں قابل تحسین ہیں۔مرکزی علماء کونسل پاکستان سعودی قیادت کا شکریہ اداکرتی ہے اور ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید بہتر بنائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی