i پاکستان

سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول ،ملکی زرمبادلہ ذخائر مستحکمتازترین

April 16, 2026

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول ہو گئے، جس سے ملکی زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہو گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کے فنڈز موصول ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خزانہ سے 2 ارب ڈالر کے فنڈز 15 اپریل کو موصول ہوئے ہیں۔سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کو رواں ماہ 3.5 ارب ڈالر کی ادائیگی کی جانی ہے، جو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا 18 فیصد بنتی ہے، تاہم سعودی معاونت کے باعث اس ادائیگی سے ذخائر پر پڑنے والا دبا ئوکم ہوگا۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر کے سابقہ ڈپازٹس کو بھی طویل مدت کے لیے رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جس سے پاکستان کے بیرونی کھاتے کو مستحکم کرنے میں نمایاں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی