i پاکستان

سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اگلے ہفتے تک مل جائیں گے،محمداورنگزیبتازترین

April 15, 2026

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اگلے ہفتے تک پاکستان کو مل جائیں گے۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزا نہ نے کہا کہ ہماری سعودی وزیر خزانہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی، گزشتہجمعہ کو بھی اسلام آباد میں سعودی وزیرخزانہ سیگفتگو ہوئی تھی، انہوں نے واضح بتا یا کہ 3 ارب کی سپورٹ اضافی ڈپازٹس کی صورت میں ادا کی جائے گی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے3 ارب ڈالر کی سپورٹ اگلے ہفتے تک ہمیں مل جائیگی، ہم نے پچھلے ہفتے 1.4بلین ڈالر کی ادائیگیاں کی ہیں ، تمام ادائیگیاں وقت پر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ سالانہ رول اوور کے بجائے 2028 تک اس کی میچورٹی جائیگی، سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں، سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان اور سعودی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتاہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی