i پاکستان

سعودی ائیر کی جدہ سے لاہور کی پرواز کا رخ اچانک ریاض موڑ دیا گیاتازترین

February 21, 2024

سعودی ائیر کی جدہ سے لاہور کی پرواز کا رخ اچانک ریاض موڑ دیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سعودی ائیر کی پرواز مسافروں کو لیے جدہ سے لاہور کی جانب جارہی تھی کہ اچانک پرواز کو ریاض اتار لیا گیا۔ پرواز کا رخ موڑنے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں البتہ ایوی ایشن ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پرواز ایس وی 734 نے صبح 10 بجے لاہور پہنچنا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی