وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی مالی معاونت اہم ہیجوبیرونی مالی پوزیشن کو مزید مضبوط کریگی۔وزیرخزانہ نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس کے موقع پرموڈیزکے نمائندگان سے ملاقات کی جس میں معاشی صورتحال اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے یورو بانڈ کی ادائیگی کامیابی سے مکمل کرلی ہے، تمام قرض دہندگان کی ذمہ داریاں بروقت پوری کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی مالی معاونت اہم ہیجوبیرونی مالی پوزیشن کو مزید مضبوط کریگی۔اس کے علاوہ وزیرخزانہ نیعالمی مالیاتی منڈیوں میں دوبارہ رسائی کیلیے درمیانی مدت کی حکمت عملی پرروشنی ڈالی جب کہ وزیرخزانہ نے جاری علاقائی صورتحال کے تناظرمیں توانائی شعبے میں حکومتی اقدامات کا بھی ذکر کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی