i پاکستان

سابق بھارتی افسر پراوین سواہنے کا پاکستان کے ناقابلِ شکست ہونے کا اعترافتازترین

June 26, 2025

سابق بھارتی افسر پراوین سواہنے نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان ناقابلِ شکست ہے اور اسے میدان جنگ میں زیر کرنا ممکن نہیں ہو سکا ۔ پاکستان پہلے کبھی ہارا نہ ہی اسے آئندہ جنگی شکست دی جا سکتی ہے۔پراوین سواہنے کا مزید کہنا تھا پاکستان نے مغربی محاذ پر آج تک کسی جنگ میں شکست نہیں کھائی، 1971 کی جنگ بھی صرف مشرقی محاذ پر ہاری ۔ اگر بھارت واقعی مغربی محاذ پر پاکستان کو شکست دیتا تو آج لائن آف کنٹرول موجود نہ ہوتی۔سابق بھارتی افسر نے مزید کہا کہ مشرقی محاذ پر بھارت نے فضائی اور زمینی نقل و حمل بند کر دی تھی۔ اس لئے پاکستان کی سپورٹ ممکن نہ رہی۔ مغربی محاذ پر پاکستانی فوج نے ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بھارت کیلئے یہ محاذ کبھی آسان نہ تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی