i پاکستان

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دھماکے کی ابتدائی پولیس رپورٹ جاریتازترین

December 21, 2023

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر گزشتہ رات ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پولیس نے جاری کر دی،پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دستی بم دھماکے میں 2اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ دھماکے سے سابق چیف جسٹس کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے،رپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس کے گھر دستی بم دھماکا 8بج کر 40منٹ پر ہوا، ثاقب نثار کے گھر کوئی سی سی ٹی وی کیمرا نہیں،پولیس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ثاقب نثار کی گلی سے بھی کوئی سی سی ٹی وی کیمرا نہیں مل سکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی