سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر شکست ہو گئی ۔ این اے 112ننکانہ صاحب کے تمام 339پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی شذرا منصب کھرل ایک لاکھ 5646ووٹ لیکر کامیاب ہو گئیں، ان کے مدمقابل آزادامیدوار اعجاز شاہ 93316ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی