سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ گزشتہ روز صدرپیپلز پارٹی شعبہ خواتین فریال تالپور سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کی ملاقات ہوئی جس میں گورنر پنجاب، سینیٹر سلیم ماڈوی والا،ضیالنجار اور دیگر شریک تھے۔ترجمان زرداری ہائوس کے مطابق سردار تنویر الیاس، علی شان سونی اور احمد صغیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویرالیاس نے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ کشمیر کاز کے لیے پیپلزپارٹی کی کاوشیں بے مثال ہیں۔اس موقع پر فریال تالپور نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا۔فریال تالپور نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری وزیراعظم بنیں گے تو آزادکشمیر کی بے مثال ترقی ہوگی، مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کا خواب حقیقت بنے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی