i پاکستان

سابق وزیراعظم نوازشریف ڈیڑھ ماہ بعد واپس لندن پہنچ گئےتازترین

August 11, 2023

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف واپس لندن پہنچ گئے،تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ امارات اور سعودی عرب میں گزار کر نواز شریف لندن واپس آگئے ہیں، اس دوران انہوں نے تین یورپی ملکوں کا بھی دورہ کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت متعدد ن لیگی رہنمائوں کی چند روز میں لندن آمد کا امکان ہے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی کے مجوزہ پلان پر بھی بات چیت ہوگی، ذرائع کے مطابق نوازشریف آئندہ چند ہفتے لندن میں قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی