i پاکستان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طبیعت ناساز،شاہد خاقان عباسی بیمار ہیں،وکیل خواجہ نوید احمدتازترین

January 16, 2024

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ سابق وزیراعظم کیخلاف پی ایس اومیں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی طبیعت ناساز ہے۔ احتساب عدالت میں شاہد خاقان کی حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کردی گئی۔ وکیل خواجہ نوید احمد کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی بیمار ہیں، شاہدخاقان عباسی اسلام آبادسے کراچی سفرنہیں کرسکتے۔ شاہد خاقان عباسی کوایک روزہ حاضری سے استثنی دیاجائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی