حساس ادارے کے دفتر گیٹ پر حملہ مقدمہ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ حساس ادارے کے دفترگیٹ پر حملہ مقدمہ کی سماعت ہوئی، مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ان کیمرہ ٹرائل میں کی۔ عدالت نے ضمانتی مچلکے داخل کرانے پر شیخ رشید کو اڈیالہ جیل سے رہا کرنیکا حکم دیدیا۔ عدالت کی جانب سیشیخ رشید کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی