سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے صاحبزادے کو ایف آئی اے نے جہاز سے آف لوڈ کردیا ،اواب علوی نے آف لوڈ کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بیرسٹر علی طاہر کے مطابق اواب علوی کراچی ا یئرپورٹ سے ترکی کیلئے جہاز میں سوار ہوئے ایف آئی اے نے ڈاکٹر اواب علوی کو جہاز سے آف لوڈ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کا اقدامات انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ایف آئی اے نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر تحریری جواب جمع کرادیا۔ڈاکٹر اواب علوی کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے ،عدالت نے ایف آئی اے کے جواب کے بعد درخواست نمٹا دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی