i پاکستان

سابق صدر پرویز مشرف پر مبینہ قاتلانہ حملے کا قیدی جیل میں ہلاکتازترین

September 16, 2023

سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر مبینہ قاتلانہ حملے کا قیدی کرم دین ساہیوال جیل میں ہلاک ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے قیدی کرم دین کی موت کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 50 سالہ کرم دین کو عمر قید کی سزا انسداد دہشتگردی کورٹ سے ہوئی تھی اور جیل میں 18 سال سے قید بھگت رہا تھا۔ گزشتہ روز جیل میں اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑا، اسے ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا جہاں دم توڑ گیا، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جو صادق آباد لے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی