i پاکستان

سابق سربراہ پی ٹی ائی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھے جانے پر حیرت ہے،سینیٹر نثار احمد کھوڑوتازترین

March 01, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ سابق سربراہ پی ٹی ائی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھے جانے پر حیرت ہے،افسوس سے اس خط کو انکی جماعت والے قبول بھی کر رہے ہیں ۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملکی معیشت کو دیکھتے ہوئے ترقی کی راہ میں روڑے نہیں اٹکانے چائیے،محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو ماضی میں امریکہ کی جانب سے پاکستان کو امداد فراہمی کے حوالے سے رائے لی تھی،شہید محترمہ نے تو اپوزیشن میں رہنے کے باوجود کوئی منفی بات نہیں کی تھی

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی