صوبہ سندھ کے علاقے صادق آباد کے دو مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں کی جانب سے اغوا کی وارداتوں میں تیزی آ گئی ،تازہ واقعہ میں نامعلوم مسلح افراد نے بستی کٹہ سے تین اور بستی ورنداں سے دو افراد کو اغوا کر لیا، جس کے بعد دو ماہ کے دوران اغوا ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مغویوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ڈاکو جدید اسلحے سے لیس تھے اور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔شہریوں نے بڑھتے ہوئے اغوا کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کی جائے تاکہ علاقہ مکین خود کو محفوظ تصور کر سکیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلد پیش رفت متوقع ہے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی