i پاکستان

سائفر کیس، درخواست ضمانت کی سماعت ان کیمرا ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ محفوظتازترین

September 25, 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ان کیمرہ کرنے یا نہ کرنے پا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ پیر کو سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور سائفر کیس میں پراسیکیوٹر شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 2 وکلا روسٹرم پر رکیں، یہ جیل سہولیات والا کیس نہیں ہے، پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل ہو رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے موقف پیش کیا انکار نہیں کہ ٹرائل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ہورہا ہے، پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ اس کیس کے جیل ٹرائل کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ دیکھ لیں پھر طے کریں کہ کیس کس طرح لے کر چلنا ہے، بعدازاں عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت ان کیمرا ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی