i پاکستان

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیعتازترین

August 28, 2023

آفیشلسیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع کر دی ۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو تین روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاںجج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی ان کیمرہ سماعت کی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے دلائل مکمل ہونے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کیس میں پیشرفت نہیں ہوئی تو مزید جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی