بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی سائفر و توشہ خانہ کیسز میں سزاں کے خلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد کردیے گئے۔ سزاوں کے خلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد کیے جانے کے بعد بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے وکلا نے اعتراضات دور کرنے کے لیے اپیلیں واپس لے لیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف گزشتہ ہفتے اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔ اپیلوں پر ریکارڈ مکمل نہ ہونے اور کاپیاں مدھم ہونے کے اعتراضات عائد کیے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی