i پاکستان

سائرس سجاد قاضی کو سیکرٹری خارجہ تعینات کردیا گیاتازترین

August 17, 2023

سائرس سجاد قاضی کو سیکرٹری خارجہ مقرر کردیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اسد مجید کی ریٹائرمنٹ پر سائرس سجاد قاضی سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ علاوہ ازیں نگراں وفاقی کابینہ کے لیے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ اور سرفراز بگٹی کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے، دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر سید محمد علی کو وزیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی