صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل پر بیٹھی خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔ رپورٹ کے مطابق موٹر وے پولیس کے سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی پر روکا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جرمانہ ادا کرنے کے بعد موٹر سائیکل سوار کی والدہ کو دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ انتقال کرگئیں۔عاطف شہزاد نے کہا کہ اس سلسلے میں انکوائری کی جارہی ہے، پیٹرولنگ افسران کی کوتاہی ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی