i پاکستان

ساہیوال،کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار، ممنوعہ لٹریچر ،اسلحہ خریداری کیلئے رقم بر آمدتازترین

May 30, 2025

ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد کو اسلحہ خریدنے کی رقم سمیت گرفتار کرلیا ۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، دہشتگردوں سے ممنوعہ لٹریچر، اسلحہ خریدنے کی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، دہشتگردوں کی شناخت فواد مقیت اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کا ان دہشتگروں کے حوالے سے مزید کہنا ہے دہشتگرد فواد ناظم آباد کراچی کا رہائشی ہے جبکہ عبداللہ کوہاٹ کا رہائشی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی